پی ٹی اے کی جانب سے ٹک ٹاک کو وارن کر دیا گیا،جبکہ بیگو ایپ بلاک

اسلام آباد : پی ٹی اے نے عوام کی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے ویڈیو شیئرنگ موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک کو وارننگ جاری کردی . جبکہ بیگو ایپ کو بلاک کردیا گیا ہے . جس کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ویڈیو شیئرنگ موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک کے خلاف شہریوں کی جانب بے تحاشا شکایتیں درج کرائی جارہی تھی جس پر پاکستان ٹیلی کمیونکیشن نے ایکشن لیتے ہوئے ٹک ٹاک کو وارننگ جاری کردی۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک اور بیگو پر نازیبا اور غیراخلاقی مواد کی شکایتیں بہت زیادہ موصول ہو رہی تھیں، نازیبا اور غیراخلاقی مواد سے معاشرے اور نوجوانوں پر منفی اثرات پڑرہے تھے۔ جس سے والدین پریشان ہیں . اس سے بچوں میں بھی منفی رحجان بڑھ رہا ہے

پاکستان ٹیلی کمیونکیشن نے سوشل میڈیا کمپنیز کو نازیبا اخلاق سے متعلق نوٹسز بھی جاری کیے ، جس پر دونوں کمپنیز کو نازیبا مواد ہٹانے کی یاد دہانی کرائی گئی تھی جس پر سوشل میڈیا کمپنیوں نے شکایات کے ازالے کےلیے اطمینان بخش اقدامات نہیں کیے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک، بیگو نے غیر اخلاقی، نازیبا مواد نہیں ہٹائے جس کے بعد ملکی قوانین کے تحت بیگو ایپ بلاک کردی گئی ہے جبکہ غیراخلاقی نازیبا مواد پر ٹک ٹاک کو حتمی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

ٹک ٹاک اور بیگو ایپ سے متعلق ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ ٹک ٹاک نوجوان لڑکیوں، کم عمربچیوں کو پرموٹ کررہا تھا، ٹک ٹاک پر نوجوان بچوں کو بےتحاشہ وائرل کیا جارہا تھا۔
سرکاری عہدیدار کا کہنا تھا کہ بچے ٹک ٹاک پر ویڈیوز وائرل کے اثرات سے نمٹنے سے قاصر تھے اور بچیوں کی ویڈیوز پر 40 سال سے زائد عمر کے مردوں کے کمنٹس نمایاں تھے۔ ٹک ٹاک پر نوجوان بچیوں کی ویڈیوز بھی لیک کی جارہی تھیں، حکومت پر معاشرے کے ہر شہری کے تحفظ کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ شہری سوشل روابط کےلیے یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام جیسی ایپ استعمال کریں۔
اس کے علاوہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور رکن ایوان سیمابیہ طاہر نے بھی پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے قرار داد جمع کرائی تھی۔
سیمابیہ طاہر کی جانب سے جمع کرائی جانے والی قرار داد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ’پاکستان میں ٹک ٹاک ویڈیو کے ذریعے مذاہب کا مذاق بنایا جارہا ہے اور موبائل ایپلیکیشن کی وجہ سے بے حیائی بھی پھیل رہی ہے‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں