تعلیمی ادارے کب کھلیں ‌گے؟ فیصلہ 7 ستمبر کو ہو گا

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے بند تعلیمی ادارے کھولنے کا حتمی فیصلہ 7 ستمبر کو ہوگا، حالات ٹھیک ہوئے تو 15 ستمبر سے تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔
شفقت محمود کا کہنا ہے کہ صوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں اسکول کھولنے پر مشاورت کی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اپریل 2021 سے ملک بھر کے پرائمری اسکولوں میں یکساں نصاب نافذ کردیا جائے گا۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ آرٹس اور کلچر کی تعلیم کے لیے ایک ہزار سے زائد اسکالرشپس دے چکے ہیں، غیر مسلم طلبہ ایتھکس کی بجائے اپنے مذہب کی تعلیم حاصل کریں گے۔
ملک بھر میں مارچ سے کورونا وائرس کی وجہ سے تمام تعلیمی ادارے بند ہیں۔ جس سے بچوں‌کی پڑھائی کا حرج ہو رہاہے تایم اس سلسلے میں‌متعدد اسکولوں‌نے آن لائن کلاسز کا آغاز کیا ہے . جس سے بچوں کو پڑھایا جا رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں