اداکارہ عتیقہ اوڈھو 9 سال بعد شراب کیس میں باعزت بری ہو گئیں

اداکارہ عتیقہ اوڈھو کو 9 سال بعد 2 بوتل شراب کیس میں باعزت بری کردیا گیا ، ان پر شراب کی2 بوتلوں کی برآمدگی کا الزام تھا۔
اس حوالے سے راولپنڈی کی سول عدالت میں اداکارہ عتیقہ اوڈھوکے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جس میں سول جج یاسرچوہدری نے کیس کا فیصلہ سنایا۔
عدالت نے فیصلے میں کہا اداکارہ کے خلاف کوئی ثبوت نہیں، بری کیا جاتا ہے۔
عتیقہ اوڈھو پر اسلام آباد سے کراچی جاتے ہوئے شراب کی2 بوتلوں کی برآمدگی کا الزام تھا، سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کے ازخودنوٹس پر 7 جون2011 کومقدمہ درج ہوا تھا۔
اداکارہ عتیقہ اوڈھو کیخلاف تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے مقدمہ درج کیا، مقدمےمیں 210 پیشیاں ہوئیں اور16 جج تبدیل ہوئے۔
اور اب بالاخر انہیں‌اس کیس میں‌بری کر دیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں