اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال ایک ہو گئے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال ایک ہو گئے . جس کی تصاویر دونوں نے اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی .
چند ماہ قبل گلوکار عمیر جسوال کی سالگرہ کے موقع پر اداکارہ ثنا جاوید نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی تھی جس کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ دونوں جلد شادی کرنے والے ہیں۔

تاہم اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی تھی کہ وہ شادی کریں گے یا نہیں۔

اور اب اچانک ثنا جاوید اور عمیر جسوال کی جانب سے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی گئی ہے۔ جس میں ثنا جاوید عمیر جسوال کا ہاتھ تھامے بیٹھی ہوئی ہیں۔

View this post on Instagram

Alhamdullilah 🥰

A post shared by Umair Jaswal (@umairjaswalofficial) on

عمیر جسوال نے بھی اپنے اکاؤنٹ پر ثنا جاوید کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے اور دونوں نے اپنے کیپشن میں ’الحمداللہ‘ لکھا ہے۔

ان کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے . اور ان کے سب مداح ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کر رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں