نعت خواہ محبوب ہمدانی کینسر کے باعث انتقال کر گئے

معروف نعت خواہ محبوب ہمدانی انتقال کر گئے۔ محبوب ہمدانی نے متعدد معروف نعتیں پڑھی ہیں جو آج بھی اہل ایمان کے دلوں میں تازہ ہیں۔
محبوب ہمدانی مرحوم نے اپنے منفرد انداز اور دل کو چھو جانے والی آواز کے باعث نعت خوانی میں نمایاں مقام حاصل کیا۔
محبوب ہمدانی کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور اتفاق اسپتال میں زیر علاج تھے، ان کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد ایوبیہ مارکیٹ نیو مسلم ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔
محبوب ہمدانی مرحوم معروف نعت خواہ مرغوب ہمدانی کے بھائی اور سابق اولمپین خواجہ جنید کے ماموں تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں