فلک شبیر بھی اداکاری کے میدان میں سارہ خان کا ساتھ دیں گے

معروف پاکستانی گلوکار فلک شبیر نے اہلیہ سارہ خان کے ساتھ اداکاری میں قدم رکھنے کی خبر دے دی
تفصیلات کے مطابق ’روگ‘ گانے سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے گلوکار فلک شبیر نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے جارہے ہیں، اداکاری کے حوالے سے ان کا کہنا ہے اداکاری مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں۔

فلک شبیر نے کہا کہ اداکاری کے لیے آپ کو زیادہ تحمل کی ضرورت ہوتی ہے اس کے برعکس بطور گلوکار محافل موسیقی بہت ہی خوشگوار ہوتی ہے اور ماحول سرد ہوتا ہے، مداحوں سے ملتے ہیں، گفتگو کرتے ہیں تو اس میں کافی تفریح میسر آتی ہے، محافل موسیقی میں سب کچھ زندہ دل اور تفریح ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایک دن سارہ سے ملنے کے لیے سیٹ پر پہنچا تو احساس ہوا کہ اداکاری میں بہت صبر کی ضرورت ہوتی ہے، آپ کو ایک ہی سیٹ پر 10 سے 12 گھنٹے گزارنے پڑتے ہیں لہٰذا مجھے یقین ہے کہ اداکاری کرنا مشکل ہے لیکن یہ ناممکن نہیں۔
گلوکار نے کہا کہ میں نے سارہ خان سے اداکاری کی کلاسز لینا شروع کردی ہیں اور اچھے کی امید ہے، جب اداکاری کروں گا تو آپ کو یقیناً حیرانگی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں