موٹروے زیادتی کیس : متاثرہ خاتون نے عابد ملہی اور شفقت کی شناخت کرلی

موٹروے زیادتی کیس میں متاثرہ خاتون نے دونوں ملزموں عابد ملہی اور شفقت کی شناخت کرلی، ملزمان کی شناخت پریڈ کی کارروائی کیمپ جیل میں کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ، پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ زیادتی میں ملوث دونوں ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل ہوگئی اور متاثرہ خاتون نے دونوں ملزموں کو شناخت کرلیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان عابد ملہی اور شفقت کو متاثرہ خاتون کے سامنے لایا گیا، جس کے بعد دونوں ملزمان کو متاثرہ خاتون نے پہچان لیا، ملزمان کی شناخت پریڈ کی کارروائی کیمپ جیل میں مکمل کی گئی ۔

پولیس نے ملزم عابد ملہی کو گرفتار کرنے کے بعد شناخت پریڈ کے لئے جیل منتقل کیا تھا جبکہ دوسرا ملزم شفقت اس وقت جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے ۔ اس شاخت کے عمل کے بعد اب اگلی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں