کراچی میں ‌بھی سمارٹ‌ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی کے 4 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن اور 2 میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ایڈمنسٹریٹر و کمشنر کراچی افتخار شلوانی کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز (ڈی ایچ اوز) کا اجلاس ہوا جبکہ اجلاس میں سیکرٹری ہیلتھ کاظم جتوئی نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں شہر میں کورونا کی صورتحال اور ضابطہ کار پر عملدرآمد کے حوالے سے غور کیا گیا۔
اجلاس میں شہر کے تمام اضلاع میں اسمارٹ اور مائیکرو لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا، 4 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن جبکہ دو اضلاع میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔
کمشنر کراچی کے مطابق ضلع جنوبی، شرقی، وسطی اور غربی کے ڈپٹی کمشنرز اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن کل تک جاری کر دیں گے جبکہ ضلع کورنگی اور ملیر میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔
کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرز متعلقہ ہیلتھ افسران سے مشاورت کرکے آج یا کل تک نوٹیفکیشن جاری کر دیں گے۔
مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن میں محکمہ صحت کی سفارش پر مخصوص گلیاں، علاقے یا محلے سیل ہوں گے۔
ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر پنجاب کے 6 شہروں جبکہ بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔
ملک بھر میں کورونا سے ہلاکتوں اور کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں