تحریک لبیک کےسربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نمازِ جنازہ آج لاہور میں ادا ہونے جا رہی ہے

تحریک لبیک کےسربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نمازِ جنازہ آج مینار پاکستان کے میدان میں ادا کی جائے گی۔ جس کے لیے لاکھوں‌کی تعداد میں‌لوگ جمع ہیں‌

تفصیلات کےمطابق تحریک لبیک کےسربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نمازجنازہ آج صبح 11 بجے ادا کی جانی تھی .لیکن اس ٹائم ادا نہیں کی جا سکی .کیونکہ لوگوں‌کی کثیر تعداد وہاں جمع ہے . جس وجہ سے نماز جنازہ میں‌تاخیر ہو رہی ہے . ابھی تک کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور کارکنوں کی بڑی تعداد ملتان روڈ پر مسجد رحمت العالمین کے باہر موجود ہیں۔

2 روز قبل تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی لاہور میں وفات پاگئے تھے ، خادم رضوی چند روز سے بخار میں مبتلا تھے، طبیعت زیادہ خراب ہونےپرمولانا خادم رضوی کو شیخ زید اسپتال پہنچایا گیا، اسپتال انتظامیہ کاکہنا تھا خادم رضوی جب اسپتال پہنچے تو انتقال کرچکے تھے۔
خادم رضوی کی وفات پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیراعظم عمران خان سمیت اہم سیاسی و مذہبی شخصیات نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں