کراچی میں اب غیرمتعلقہ جگہ پرکچرا نہیں

کراچی میں دو ماہ کیلئے غیرمتعلقہ جگہ پرکچرا پھینکنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
کمشنر کراچی افتخار شلوانی کے مطابق شہر میں دو ماہ کیلئے غیر متعلقہ جگہ پر کچرا پھینکنے پر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

کمشنر کراچی نے ہدایت کی ہے کہ جو بھی شہری غیر متعلقہ جگہ پرکچرا پھینکے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور دفعہ 144 کی شق 188 کے تحت گرفتارکیا جائے گا
کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ غیر متعلقہ جگہوں پر کچرا پھینکنے سے شہر کا ماحول خراب ہورہا ہے، سیوریج کا نظام خراب اور ٹریفک جام بھی سڑکوں اور نالوں کے اطراف کچرا پھینکنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں