کورونا کی دوسری لہر، سعودیہ کی جانب سے متعدد پروازوں پر فوری پابندی

کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے سعودی عرب کی جانب سے غیر ملکی پروازوں پر پابندی کے باعث پی آئی اے نے آج 21 دسمبر کو سعودیہ جانے والی18 پروازیں منسوخ کردی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی کے 9739 اور 9760 ملتان، جدہ اور لاہور منسوخ کردی گئی جب کہ لاہور جدہ لاہور، اسلام آباد دمام اسلام آباد، لاہور دمام لاہور، کراچی مدینہ اور مدینہ کراچی بھی منسوخ کردی گئی۔
اس کے علاوہ لاہور تا مدینہ، مدینہ تا کراچی، مدنیہ تا ملتان اور کراچی جدہ کراچی بھی منسوخ کی گئی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق جب تک پروازوں کے اجازت نامے دوبارہ حاصل نہیں ہوتے تب تک پروازیں منسوخ رہیں گی اور متاثرہ مسافروں کو پروازیں بحال ہوتے ہی پروازوں پرایڈجسٹ کیا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے تمام مسافروں اپنے درست فون نمبرز پرکال سینٹر 111786786کے ذریعہ اندراج کروائیں اورکسی بھی معلومات کے لیے کال سینٹرپررابطہ کرسکتے ہیں۔
غیر ملکی پروازوں کی سعودیہ عرب آمد سے متعلق پابندی کا نوٹیفیکشن سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جاری کیا جس کے مطابق سعودی عرب میں غیر ملکی پروازوں کی آمد پر پابندی ایک ہفتے کے لیے عائد کی گئی ہے اورپابندی میں مزید ایک ہفتے کا اضافہ بھی کیاجاسکتا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شیڈول پروازوں کے علاوہ ہر قسم کی چارٹر پروازوں کی آمد پر بھی پابندی رہے گی جب کہ کارگو پروازوں پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا البتہ سعودی عرب میں موجود غیر ملکی پروازوں کو ملک سے روانگی کی اجازت ہوگی۔
سعودی ائیر لائنز نے بھی اپنی غیر ملکی پروازیں بند کر دی ہیں جس کی وجہ سے سعودی ائیر لائنز نے 21 دسمبر کو پاکستان آنے والی پروازیں منسوخ کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں