انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹرز کی نئی رینکنگ جاری کردی

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے اختتام پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کرکٹرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے اسٹیواسمتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے مزید 2 پوائنٹس حاصل کرکے اسٹیواسمتھ سے فاصلہ کم کرلیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن تیسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ پاکستان کے کپتان بابراعظم کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔

بولرزمیں آسٹریلیاکے پیٹ کمنز نے نمبرون پوزیشن مستحکم کرلی ہے اور انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر تیسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ پاکستان کا کوئی بولرز ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے، محمدعباس رینکنگ میں 12 ویں نمبر پر ہیں۔
ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھی کوئی پاکستانی پہلے 10 کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہے جب کہ انگلینڈ کے بین اسٹوکس پہلے،ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر دوسرے اور بھارت کے جدیجا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں