کورونا ضابطہ کار کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سال حج مہنگا ہو گا، نور الحق قادری

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ کورونا ضابطہ کار (ایس او پیز) کے ساتھ حج مہنگا ہوگا۔
کراچی حاجی کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں اکثریت حاصل کرنے کیلئے جلدی الیکشن کرانا چاہتے ہیں اور آج مہنگائی گزشتہ ادوار میں ہونے والی لوٹ مار کی وجہ سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ آنے والا حج کورونا ایس او پیز کے تحت ہوا تو مہنگا ہوگا اور ویکسین میں حاجیوں کو ترجیحی دی جائے گی تاہم سعودی عرب کا حج پالیسی وضع کرنے میں ابھی کچھ وقت ہے۔
سعودی عرب نے جون میں کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر محدود پیمانے پر حج کا اعلان کیا تھا۔ رواں برس صرف 10 ہزار عزام کرام نے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کی جن کا انتخاب خودکار طریقے سے کیا گیا تھا۔
حجاج کرام میں سعودی عرب میں مقیم غیرملکی تارکینِ وطن کی تعداد 70 فیصد اور 30 فیصد سعودی شہری تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں