اندرون اور بیرون ملک ٹورز پر کرکٹرز کی فیملی بھی ان کے ہمراہ ہوں گی

‏پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ اسکواڈ کے اراکین کو اندرون اور بیرون ملک فیملیزکو ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوم سیریز میں بھی فیملیز کو ساتھ رکھنے کی اجازت ہو گی اور پی سی بی میزبان بورڈز سے اس حوالے سے بات چیت کرے گا۔
اس طرح جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز سے اسکواڈ کے اراکین فیملیز کو ساتھ رکھ سکیں گے۔ پی سی بی کا یہ موقف ہے کہ ہم نے مشکل حالات میں کھلاڑیوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا چاہی ہیں، ٹیم مینجمنٹ کے ذریعے کھلاڑیوں کو اس حوالے سے پیغام پہنچا دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ میں اسکواڈ کو قرنطینہ کی وجہ سے ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا اس لیے اسکواڈ کو ذہنی طور پر پر سکون رکھنے کے لیے اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

پاکستانی ٹیم آئندہ برس جنوبی افریقا، زمبابوے، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی جب کہ پاکستان ٹیم نے متعدد ہوم سیریز بھی کھیلنا ہیں۔ جس وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں