اسلام آباد میں اگلے15 دن کے لیےدفعہ 144 نافذ کر دی گئی

اسلام آباد میں کورونا وائرس کے پیش نظر شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے. حکومتی اقدامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دفعہ 144 کے تحت سزا دی جائے گی

انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بازار، شاپنگ مالز اور ریستوران رات 10 بجے تک بند کردیے جائیں گے. اور اس حکم پر تمام افراد کو عمل کرنا ہو گا. اس کے علاوہ میڈیکل اسٹورز، ڈسپنسریز اور کلینکس پر پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کریانہ اسٹورز، بیکریز، آٹا چکی، تندوروں پربھی اطلاق نہیں ہو گا جبکہ دودھ کی دکانیں، پیٹرول پمپس اور گوشت کی دکانوں پر بھی یہ پابندی نہیں لگائی گئی
نوٹیفکیشن کے مطابق بیوٹی پارلرز، حجام کی دکانیں بند رہیں گی اور دفعہ 144 کا نفاذ 15 دن کے لیے ہوگا۔ جس پر عمل کرنا سب پر لاگو ہو گا
اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس کے 10 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ جس وجہ سے حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں