ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کے 17 کھلاڑی شارٹ لسٹ کر لیے گئے

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے17کھلاڑیوں کوشارٹ لسٹ کر لیا۔
ٹیسٹ سیریز کے بعد 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کے 17 ممکنہ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے تاہم حتمی اسکواڈ کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
شارٹ لسٹ کیے گئے کھلاڑیوں میں محمد عامر، وہاب ریاض، فخر زمان، نسیم، بابراعظم کپتان، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتحار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ ، محمد حفیظ، محمد حسنین ،محمد رضوان، محمد عامر اور سرفراز احمد شامل ہیں۔
شعیب ملک اور شاہین آفریدی بھی ٹی 20اسکواڈ میں شامل ہیں۔ شعیب ملک انگلینڈ پہنچ چکے ہیں اور جلد ہی ٹیم میں شامل ہوں‌گے
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹوینٹی میچز کی سیریز 28 اگست سے شروع ہوگی، اولڈ ٹریفورڈ میں تینوں ٹی ٹوینٹی بغیر تماشائیوں کے کھیلے جائیں گے۔

انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر چکا ہے۔ انگلش اسکواڈ میں اوئن مورگن (کپتان)، معین علی، جوناتھن بیئرسٹو، ٹام بینٹن، سیم بلنگز، جو ڈینلی، ٹام کرن، لوئیس گریگوری، کرس جارڈن، ثاقب محمود، ڈیوڈ ملان، عادل رشید، ڈیوڈ ولی اور جیسن روئے شامل ہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی 28 اگست، دوسرا 30 اگست اور تیسرا ٹی ٹوینٹی یکم ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب پاکستان کے سابق بولنگ کوچ اظہر محمود ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے انگلیںڈ کے کوچنگ اسٹاف میں شامل ہوں گے، وہ سیریز کے لیے بولنگ کوچ جون لوئیس کی معاونت کریں گے۔ انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق ان کی تقرری فی الحال پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں