بی آر ٹی بس ایک دفعہ پھر خراب ، مسافروں ‌کو سخت مشکلات کا سامنا

پشاور میں گلبہار اسٹیشن کے قریب بی آر ٹی بس اچانک خراب ہو گئی جس سے مسافروں کو اتر کر دوسرے اسٹیشن تک پیدل جانا پڑا۔
گلبہار اسٹیشن کے قریب چمکنی سے حیات آباد جانے والی بی ار ٹی بس ریڈور پر خراب ہو گئی جس کے بعد بسوں کی قطار لگ گئی اور مسافروں کو بس سے اتر کر دوسرے اسٹیشن تک پیدل جانا پڑا۔
ٹرانس پشاور کے کمیونیکشن آفیسر عالمگیر بنگش کے مطابق گلبہار اسٹیشن کے قریب بی آر ٹی بس جب رکی تو وہ ایسی پوزیشن پر کھڑی تھی کہ دونوں اطراف کی سروس رک گئی .
عالمگیر بنگش کا کہنا ہے کہ ڈپو کی ورکشاپ میں بی آر ٹی بس میں فالٹ چیک کیا جائے گا اور پھر اسے ٹھیک کر کے دوبارہ چلایا جائے گا۔
اس سے قبل بھی ایک بی آر ٹی بس افتتاح کے دوسرے ہی روز خراب ہو گئی تھی جس کی ویڈیو مسافروں نے سوشل میڈیا پر بھی وائرل کی تھی۔ اور اس منصوبے کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں