کورونا وائرس کا مکمل خاتمہ دو سال میں‌ ہو سکتا ہے ،سربراہ عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے امید ظاہر کی ہے کہ کورونا وائرس دو سال میں مکمل ختم ہوسکتا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جینیوا میں گفتگو کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم نےکہا کہ 1918 میں پھیلنے والے اسپینش فلو پر قابو پانے میں 2 سال لگے لیکن موجودہ جدت اور ٹیکنالوجی دنیا کو اس قابل بناسکتی ہے کہ وائرس پر کم مدت میں قابو پالیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بلاشبہ زیادہ میل جول سے وائرس کے زیادہ تیزی سے پھیلنے کے امکانات ہیں۔
ڈاکٹر ٹیڈورس کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں ہمارے پاس وائرس کو روکنے کے لیے ٹیکنالوجی اور معلومات موجود ہے۔ انہوں نے کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے قومی اتحاد اور عالمی یکجہتی پر زور دیا۔

1918 میں پھیلنے والے اسپینش فلو سے تقریباً 50 لاکھ افراد ہلاک ہوئے تھے. اور کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 8 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ اس وائرس سے 22 ملین سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں