اورنج لائن میٹرو ٹرین کے تمام کام مکمل

اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا سول، مکینکل اور الیکٹریکل کام مکمل ہو گیا۔
لاہور ڈویلمپنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے سول، مکینکل اور الیکٹریکل کام کے مکمل ہونے کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کر دیا ہے۔
ترجمان ایل ڈی اے کا کہنا ہے کہ آئندہ تین سال تک ٹریک کی مرمت کی ذمہ داری ایل ڈی اے کی ہو گی۔
ایل ڈی اے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کا محکمہ کنٹریکٹرز کو مرمت کے عوض کوئی معاوضہ ادا نہیں کرے گا، تین سال بعد مرمت کا ٹھیکہ دوبارہ دیا جائے گا۔
اس سے قبل ہی پنجاب حکومت نے اورنج لائن میٹرو منصوبے کا کرایہ 40 روپے مقرر کیا ہے۔ اور جلد اس کو عوام کے لیے چلایا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں