تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری، 174 رنز کا ہدف مل گیا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ جاری ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
شاداب خان نے کہا کہ کہ کنڈیشن مختلف ہے، بہت سے پلئیر یہاں پہلی مرتبہ کھیل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس دورے سے نوجوان پلیئرز یقیناً سیکھ رہے ہیں، پچھلے میچ میں حفیظ کی بیٹنگ شاندار تھی۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ ہم پہلے بیٹنگ کررہے ہیں، اچھا ٹارگٹ دیں گے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کوشکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کےلیے 174 رنز کا ہدف دے دیا. نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 173 رنز بنائے اور ڈیون کونوے 63 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 4 اوورز میں 20 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں جبکہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں