بلوچستان اسمبلی کے 51 حلقوں کے ووٹرز میں خواتین ووٹرز کی تعداد مردوں کے مقابلے میں 14.72فیصد کم

الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے 51 حلقوں کے ووٹرز کے اعداد و شمار جار ی کردیے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے کل 51حلقے ہیں جن میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 48 لاکھ1131ہے ان میں سے بلوچستان اسمبلی کے انتخابی حلقوں میں مرد ووٹرز کی مجموعی تعداد 2754005 جب کہ خواتین رجسٹرڈووٹرز کی تعداد2047126 ہے۔

بلوچستان میں مرد ووٹرز کی تعداد خواتین کی نسبت 7 لاکھ6879 زیادہ ہے، اعداد و شمار میں بلوچستان کے مرد اور خواتین ووٹرز کی تعداد میں واضح فرق نظر آیا ہے جن کے مطابق مرد ووٹرزکا تناسب 57.36 فیصد جب کہ خواتین کا تناسب 42.64 فیصد ہے، اس حساب سے صوبے میں خواتین ووٹرز کی تعداد مرد ووٹرز سے 14.72فیصد کم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں