وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں معیشت کی سمت کو بہترین قرار دیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وبا کے باوجود معیشت کے بارے میں اچھی خبر ہےکہ یہ کمال انداز میں پلٹ رہی ہے۔
وزیراعظم نےبتایا کہ کرنٹ اکاؤنٹ نومبر کےدوران بھی 447 ملین ڈالر سر پلس رہا، گزشتہ مالی سال کے1.7 ارب ڈالر کے خسارےکی بجائے کرنٹ اکاؤنٹ اس سال اب تک 1.6ارب ڈالر سرپلس ہوچکا ہے، مرکزی بینک کے ذخائر 13ارب ڈالر تک بڑھ چکےہیں جو 3 برس میں سب سےزیادہ ہیں۔
MashaAllah despite Covid 19 great news on economy – remarkable turnaround. Current account surplus again in Nov: $447 mn. For fiscal year so far, surplus is $1.6 bn as opposed to deficit of $1.7bn same period last yr. SBP's FX reserves have risen to about $13 bn, highest in 3 yrs
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 22, 2020
اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار مندرجہ ذیل ہیں
دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق نومبر 2020 میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 44 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا اور ماہ جولائی سے نومبر کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ایک ارب 64 کروڑ ڈالر رہا۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ترسیلات بڑھنے اور دیگر رقوم آنے سے کم ہورہا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہونے سے زر مبادلہ ذخائر بڑھے ہیں۔ مرکزی بینک کےمطابق ماہ نومبر میں زرمبادلہ ذخائر ایک ارب ڈالر بڑھے ہیں۔