محمد عامر اب انگلینڈ جانے کے لیے فٹ

فاسٹ بولر محمد عامر اب انگلینڈ جاکر قومی اسکواڈ کو جوائن کر سکتے ہیں . کیونکہ ان کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ منفی آیا ہے
تفصیلات کے مطابق محمد عامر کے پیر اور بدھ کو ٹیسٹ ہوئے اور ان کا دوسرا کووڈ 19 ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے جس کی تصدیق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی کردی ہے۔ جسکے بعد وہ اب انگلینڈ روانہ ہو سکتے ہیں
محمد عامر کے ہمراہ مساجر محمد عمران بھی انگلینڈ جائیں گے کیونکہ محمد عمران کے بھی دونوں کووڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔
قواعد کے مطابق دونوں اراکین اب سفر کے اہل ہیں، پی سی بی اب محمد عامر اور محمد عمران کے سفر کے انتظامات کا آغاز کررہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق محمد عامر اور محمد عمران اگلے ایک دو روز میں انگلینڈ روانہ ہوں گے اور ڈربی میں قومی ٹیم کو جوائن کرنے سے قبل کووڈ 19 ٹیسٹنگ کے مرحلے سے بھی گزریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں