بھارت میں چھوٹے سے اسٹال پر چائے فروخت کرنے والا 50 کروڑ کا مالک نکلا

نئی دہلی: بھارت میں چھوٹے سے اسٹال پر چائے فروخت کرنے والا شہری 50 کروڑ کا مالک نکلا
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر کروش شھیترا میں ’راج کمار‘ نامی شخص اپنے چھوٹے سے اسٹال پر چائے بیچتا ہے۔ وہ کروڑ پتی کیسے بنا؟ اس بات نے سب کو پریشان کر دیا

رپورٹ کے مطابق راج کمار نے غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کروڑ پتی بننے سے متعلق اپنی کہانی سنائی، اس کا کہنا تھا کہ وہ کرونا صورت حال کی وجہ سے شدید مالی مشکلات کا شکار تھا جس کے باعث اس نے بینک سے لون لینے کا فیصلہ کیا، رقم حاصل کرنے کے لیے جب بینک پہنچا تو عملے نے مجھے حیران کردیا۔
بینکرز نے چائے فروش کو بتایا کہ ہم آپ کو لون نہیں دے سکتے کیوں کہ آپ کے پاس پہلے ہی اکاؤنٹ میں 50 کروڑ روپے موجود ہیں، یہ سن کر راج کمار ششدر رہ گیا۔
چائے فروش کا کہنا تھا کہ اسے نہیں پتا اس کا بینک اکاؤنٹ اور اس میں پچاس کروڑ کیسے آئے۔ وہ خود بھی اس بات سے بے خبر ہے ،کہ یہ کس کے پیسے ہیں اور کب سے اکاؤنٹ میں‌موجود ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں