سندھ کے علاوہ ملک بھر کے مڈل اسکول آج سے کھل گئے

کرونا وائرس کی وبا میں کمی کے بعد صوبہ سندھ کے علاوہ ملک بھر میں مڈل اسکول آج سے کھل گئے ہیں اور اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں پھر سے بحال کر دی گئی ہیں‌
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد یہ تعلیمی ادارے کھولنے کا دوسرا مرحلہ ہےجس میں چھٹی سے آٹھویں جماعتوں کے لیے آج سے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں ہیں
جبکہ سندھ حکومت نے مڈل اسکول کھولنے سے متعلق فیصلے کو 28 ستمبر تک کے لیے ملتوی کر دیا ہے. وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے فیصلے کے تحت تمام سرکاری اور نجی اسکولز 28 ستمبر سے چھٹی سے آٹھویں جماعت کے لیے اسکولز کھولنے کے پابند ہوں گے۔
اس سے قبل 15 ستمبر کو ملک بھر میں چھ ماہ سے بند تعلیمی ادارے کھولے گئے تھے۔ حکومت نے 15 ستمبر سے پہلے مرحلے میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ ثانوی واعلیٰ ثانوی اسکول،کالج اور یونیورسٹیاں کھولی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : کل سے چھٹی سے آٹھویں‌ کی کلاسز کا آغاز
اب تیسرے مرحلے میں 30 ستمبر سے پرائمری جماعتوں کے لیے تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے .

اپنا تبصرہ بھیجیں