مشہور جوڑی ایمن اورمنیب کی بیٹی کی پہلی سالگرہ

سوشل میڈیا پر اکثر تنقید کی زد میں آنے والی اداکار جوڑی ایمن اور منیب ایک مرتبہ پھر نشانے پر ہیں۔
ٹی وی انڈسٹری کی مشہور اداکارہ اور اداکار ایمن اور منیب کی بیٹی عمل ایک سال کی ہو گئی ہے . بیٹی کی سالگرہ محرم میں آنے کی وجہ سے انہوں نے کسی قسم کی تقریب کا انعقاد نہیں کیا تھا۔ لیکن اب محرم ختم ہونے کے بعد انہوں‌نے اپنی بیٹی کی سالگرہ کو خوب اہتمام کے ساتھ منایا . جس پر ان کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہاہے
سالگرہ میں شوبز سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات نے شرکت کی . اور اس سالگرہ کو مزید خوبصورت بنایا

بعدازاں سالگرہ کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں جس پر متعدد صارفین نے ان کی بیٹی کی پہلی سالگرہ پر انہیں مبارکباد دی لیکن چند صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ اور کہا گیا کہ کتنی دفعہ سالگرہ منانی ہے. اب بس کر دو . عمل کب کی ایک سال کی ہو بھی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں