معروف اداکارہ پریتی زنٹا نے پشتو زبان میں‌کیا پیغام دیا

بالی وڈ کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا نے حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں سے یہ سوال بھی کیا کہ بتائیں وہ اس ویڈیو میں کون سی زبان بول رہی ہیں۔ اپنی ایک ویڈیو میں وہ نہایت ہی اچھے انداز میں پشتو زبان بول رہی ہیں۔

اس پیغام کا اردو زبان میں مطلب یہ ہے کہ ’تمام محبت کرنے والوں اور چاہنے والوں کو سلام، جہاں رہیں اپنے گھر میں شاد باد رہیں، خوش و خرم رہیں، آئی پی ایل دیکھیں، بہت بہت مہربانی‘۔
بالی وڈ اداکارہ نے پشتو زبان میں ویڈیو پیغام شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ ویڈیو پر کیپشن بھی لکھا۔
ویڈیو کیپشن میں پریتی زنٹا نے لکھا کہ ’میں آئی پی ایل کے ہر سیزن میں کرکٹ سے ہٹ کر کچھ نہ کچھ نیا سیکھنے کا موقع تلاش کرتی ہیں‘۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’اس بار میں نے ایک خوبصورت زبان بولنے کی کوشش کی ہے، اگر اس میں کوئی غلطی ہو تو معافی چاہتی ہوں‘۔

اداکارہ پریتی زنٹا کے پشتو زبان میں ویڈیو پیغام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہو رہی ہے جب کہ صارفین کی جانب سے ان کی خوب تعریف کی جا رہی ہے۔
کہ انہوں‌نے بہت اچھے انداز میں‌اس زبان کو بولا

اپنا تبصرہ بھیجیں