کوئٹہ میں سردی کی شدت میں اضافہ

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے مضافات میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا
تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے مضافات میں سردی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں موجودہ درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مغربی علاقوں میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم صوبے کے جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آج زیادہ درجہ حرارت رہے گا، کراچی میں آج پارہ 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 26 اور خیبر پختوںخواہ کے دارالحکومت پشاور میں درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں