برطانیہ سے واپس پاکستان آنے پر کورونا نیگیٹو کی رپورٹ لازمی قرار

برطانیہ میں موجود پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے سفری شرائط میں نرمی کر دی گئی ہے
سول ایوی ایشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق برطانیہ سے بزنس ویزا، وزٹ ویزا، ٹرانزٹ ویزا والے پاکستانیوں کو ملک واپس آنے کی اجازت ہو گی۔ اعلامیے کے مطابق ایسے پاکستانیوں کے لیے سفر سے 72 گھنٹے قبل کورونا نیگیٹو کی رپورٹ لازمی قرار دی گئی ہے۔
سول ایوی ایشن کے مطابق برطانیہ سے پروازوں کی آمد پر آج سے 10 روز تک سفری پابندیوں پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے اور یہ قسم تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس کے باعث برطانیہ میں کورونا کے نئے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ وائرس کی نئی قسم کے بعد بیشتر یورپی ممالک نے برطانیہ پر سفری پابندیاں عائد کرتے ہوئے تمام پروازیں روک دی ہیں اور ان کے علاوہ دیگر ممالک بھی ایسے اقدام پر غور کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں