ٹک ٹاک بنانے کا شوق لیڈی کانسٹیبل کو مہنگا پڑ گیا

لاہور میں لیڈی کانسٹیبل کی ٹاک ٹاک پر ویڈیو وائرل ہونے پر اسے ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔
پنجاب پولیس کی لیڈی کانسٹیبل وفا توقیر کا مشغلہ گانوں پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانا تھا لیکن کانسٹیبل کی ویڈیوز وائرل ہوئیں تو افسران غصے میں آ گئے جس کے بعد ڈی ایس پی نے انکوائری کی اور الزام درست ثابت ہونے پر فوری خاتون کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔

برطرفی کے بعد لیڈی کانسٹیبل وفا توقیر کا بھی بیان سامنے آیا، ان کا کہنا تھا کہ ان پر یہ ظلم کا پہاڑ توڑا گیا ہے . ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں ویڈیوز بنانے کا شوق ضرور ہے لیکن انہیں صرف اپنے موبائل میں رکھتی تھی۔ کبھی اپ لوڈ نہیں کیا

انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیوز 8 ماہ قبل ٹریننگ کے دنوں میں بنائی تھیں، لیکن یہ کس نے لیک کیں یا کروائیں! معلوم نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں