نوجوانوں کے لیے بڑی خبر ، پب جی گیم بحال کر دی گئی

پاکستان کے نوجوانوں کے لیے بڑی خبر آ گئی . پاکستان میں مقبول آن لائن پب جی گیم بحال کر دی گئی ہے . جو وقار ذکا کی وجہ سے ہوئی .جس پر نوجوان سوشل میڈیا پر ٹی وی میزبان اور یوٹیوبر وقار ذکا کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

پی ٹی اے نے یکم جولائی کو ’پب جی‘ گیم پر عارضی طور پر پابندی عائد کی تھی۔اس پر پی ٹی اے نے وضاحت دی تھی کہ معاشرے کے مختلف طبقات کی جانب سے آن لائن گیم پلیئرز ان نون بیٹل گراؤنڈز (پب جی) کے خلاف متعدد شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے گیم پر عارضی طور پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کے اس فیصلے کے خلاف سوشل میڈیا پر سب سے پہلے وقار ذکا نے آواز اٹھائی تھی اور اس پر سے پابندی ہٹانے کے لیے پٹیشن بھی دائر کی تھی۔

وقار زکا نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اس فیصلے سے پاکستان میں ٹیکنالوجی کو فروغ ملنے کے بجائے نقصان پہنچ رہا ہے، یہ پاکستانی نوجوانوں کی ای اسپورٹس سے دوری کا طریقہ ہے جب کہ دنیا کہاں سے کہاں جا رہی ہے۔

بعدازاں سوشل میڈیا پر گیم پر لگائی جانے والی پابندی کے حوالے سے ایک نئی بحث چھڑ گئی اور UnBanpubgInPakistan#کا ٹرینڈ مقبول ہوگیا
تاہم بروز جمعہ پی ٹی اے کی جانب سے دوبارہ بیان دیا گیا کہ پب جی گیم پر پابندی برقرار رہے گی لیکن اسلام آباد ہائی کورٹ نے آن لائن گیم پب جی پر پابندی ختم کرتے ہوئے اسے فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

پب جی گیم کی بحالی کے بعد سے سوشل میڈیا ٹوئٹرپر#Thankyouwaqarzaka کا ٹرینڈ سرفہرست کرنے لگ گیا۔
متعدد نوجوان صارفین نے وقار زکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آخر کار آپ کی کوششیں رنگ لے آئیں اور پب جی گیم بحال ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر متعدد صارفین اس حوالے سے وقار ذکا کے شکر گزار ہیں‌. اور اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کر رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں