بھارتی اداکار بھی پاکستانی اداکاروں کے سحر میں مبتلا

بالی ووڈ فلم رئیس میں کنگ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والی بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ کا سحر بھارتی عوام اور اداکاروں میں اب تک برقرار ہے۔ کچھ بھی ہو جائے پاکستان کاٹیلینٹ کسی دوسرے ملک سے کم نہیں . یہی وجہ ہے کہ پاکستانی اداکار کا ہر جگہ ہی نام اونچا ہے
بھارتی ہندو انتہاء پسندوں کی مخالفت اور پاکستانی اداکاروں کو کام نہ دینے کی دھمکی کے باوجود ماہرہ خان کے مداحوں کی تعداد بھارت میں بڑھ رہی ہے۔ حال ہی میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار ہرتھیک روشن نے ماہرہ خان کو انسٹاگرام پر فالو کیا۔
ہرتھیک روشن انسٹاگرام پر صرف 170 لوگوں کو فالو کررہے ہیں جن میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی شامل ہیں۔

بالی ووڈ اداکار جن شخصیات کو انسٹاگرام پر فالو کررہے ہیں اُن میں فرح خان، ہدایت کار کرن جوہر، اداکار انیل کپور، اداکارہ کرینہ کپور خان سمیت دیگر معروف شخصیات شامل ہیں۔ اور بہت محدود لوگ ہیں‌جن کو وہ فالو کرتے ہیں
اس سے قبل ماہرہ کو اداکارہ سونم کپور، اداکار ورن دھون، آیوشمان کھرانہ اور شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان انسٹاگرام پر فالو کرچکے ہیں۔

اداکارہ نے پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں تو اپنا نام بنایا ہے ،لیکن اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے بالی ووڈ میں بھی اپنے کام سے مداحوں کے دل میں گھر کیا . ماہرہ خآن نے شاہ رخ خان کے مد مقابل فلم رئیس میں بھی کام کیا جو 2007 میں ریلیز ہوئی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں