اسکول کھلنے کے بعد وزیر تعلیم کے مختلف اسکولوں میں‌دورے، ایس او پیز کا جائزہ لیا گیا

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے صبح سویرے کراچی کے مختلف تعلیمی اداروں کے دورے پر کیے اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔
صوبائی وزیر سعید غنی نے سینیٹ جوزف کالج و اسکول اور سینٹ پیٹرک اسکول کا دورہ کیا۔ سینٹ جوزف کالج میں سماجی فاصلہ کے فقدان پر صوبائی وزیر نے پرنسپل کو فوری طور پر اسے ممکن بنانے کی ہدایت دی۔
انہوں نے کلاسز میں جاری تدریسی عمل کا بھی جائزہ لیا اور طالبات سے ایس او پیز کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ صوبائی وزیر نے سینٹ جوزف و سینٹ پیٹرک گرلز اسکول میں تمام ایس او پیز اور سماجی فاصلہ کو برقرار رکھنے پر مذکورہ دونوں اسکولوں کی پرنسپلز کو سراہا۔

دوسری جانب لاہور میں بھی وزیر تعلیم نے اسکولوں‌ کا دورہ کیا اور حفاظتی انتظامات اور ایس او پیز کا جائزہ لیا . تفصیلات کے مطابق مراد راس نے اچانک دوروں کے دوران بیکن ہاؤس ڈیفنس کیمپس کو ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد نہ کرنے پر سخت وارننگ دی ہے ۔ اور جہاں جہاں ایس او پیزکی خلاف ورزی کی جا رہی ہے انہیں وزیر تعلیم کی جانب سے وارننگ دی جا رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں