پی آئی اے نے سعودیہ کے لیے من مانے کرائے مختص کر لیے ، لیکن ٹکٹ پھر بھی نہیں‌مل رہے

قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کی بدانتظامی اور حکام کی عدم توجہ کے باعث سعودی عرب سے واپس آنے والے ہزاروں پاکستانیوں کی نوکریاں داؤ پر لگ گئیں۔ مہنگے ٹکٹ اور کورونا ٹیسٹ رپورٹ کے جھمیلوں نے تارکین وطن کو اپنے ہی ملک میں خوار کر دیا۔ قومی ایئر لائن نے سعودیہ کے لیے اپنی مرضی کے کرائے مختص کر لیے .لیکن پھر بھی ٹکٹ نہ مل سکا . اس طرح بروقت سعودی عرب نہ پہنچنے والے تارکین وطن کی نوکریاں داؤ پر لگ گئیں ہیں
ویزے کھلنے کے بعد 50 ہزار سے زائد پاکستانی سعودی عرب جانے کے خواہش مند ہیں جن میں سے 15 ہزار تارکین وطن کے اقامہ کی مدت 30 ستمبر کو ختم ہو جائے گی، بروقت سعودی عرب نہ پہچنے پر یہ تمام تارکین وطن ملازمتوں سے ہاتھ دھوبیٹھیں گے۔

سعودی عرب جانے والوں کا کہنا ہے کہ پی آئی اے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے میں مصروف ہے، تارکین وطن کی مجبوری سے فائدہ اٹھانے کے لئے کرایہ میں من مانا اضافہ کرتے ہوئے یک طرفہ ٹکٹ 84 ہزار کی بجائے 1 لاکھ 12 ہزار کی کر دی گئی ہے . ٹکٹ حاصل کرنے والے افراد کو کورونا ٹیسٹ نہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامناہے۔ جس سے تارکین وطن خؤار ہو رہے ہیں‌

اپنا تبصرہ بھیجیں