پشاور میں بی آر ٹی سروس کو بحال کر دیا گیا

پشاور میں بی آر ٹی سروس ایک ماہ سے بند تھی جسے اب دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے
ترجمان ٹرانس پشاور محمد عمیر نے بی آر ٹی سروس بحال کرتے ہوئے بتایا کہ تمام بسوں کی جامع تحقیقات، نئے آلات کی تنصیب، لوڈ اور روڈ ٹیسٹینگ کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بی آر ٹی سروس صبح 6 سے رات 10 بجے تک چلے گی، مرکزی راہداری پر ایکسپریس روٹ بھی فعال کر دیا گیا ہے، خیبر بازار سے مال آف حیات آباد تک خصوصی روٹ چلایا جائےگا۔
محمد عمیر کا کہنا ہے کہ بس ہر اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 2 پر رکے گی، 25 اکتوبر سے حیات آباد کے تین ڈائریکٹ روٹس کو بھی بحال کر دیا جائے گا۔
ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی کے تمام مسافروں کے لیے ماسک پہننا لازمی ہے، بغیر ماسک کے کسی بھی مسافر کو بس میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ایس او پیز پر عمل سب کا اولین فرض ہو گا
اس سے قبل یہ بس سروس اس لیے بند کی گئی تھی کیونکہ بس کو متعدد بار حادثات پیش آئے تھے جس وجہ سے یہ بس سروس بند کر دی گئی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں