پاکستان کا پہلا نیٹ فلکس کی طرز کا ورژن لانچ ہونے جا رہا ہے

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نیٹ فلیکس استعمال کرنے والے پاکستانی صارفین کو بڑی خوش خبری سنائی ہے
سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نیٹ فلیکس کا پاکستانی ورژن متعارف کرنے کے لیے مکمل تیار ہے‘۔
انہوں نے لکھا کہ ’ہم نیٹ فلیکس کی طرز پر پہلی پاکستانی او ٹی ٹی ٹیلی ویژن جلد لانچ کردیں گے، اس ضمن میں وزارت ٹیکنالوجی نے اپنا کام مکمل کرلیا ہے‘۔
فواد چوہدری نے لکھا کہ ’ہم نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو او ٹی ٹی کے قواعد و ضوابط تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے، جیسے ہی گائیڈ لائن تیار ہوگی ہماری سروس شروع ہوجائے گی‘۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’نجی شراکت داروں کے تعاون سے او ٹی ٹی سروس کو لانچ کریں گے‘۔

ٹیٹ فلکس پر اب تک چند ایک ہی پاکستانی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں، جب او ٹی ٹی سروس متعارف ہوجائے گی تو مقامی لکھاریوں، پرڈیوسر، ہدایت کاروں اور فنکاروں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ہوگا جس کے عوض انہیں معاشی فائدہ بھی ہوگا۔
اب تک پاکستان کی کوئی اپنی آن لائن اسٹریمنگ سائٹ نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان کا پہلا نیٹ فلکس کی طرز کا ورژن لانچ ہونا خوش آئند بات ہے۔

او ٹی ٹی سروس کیا ہے؟

او ٹی ٹی (اوور دی ٹاپ) ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو انٹرنیٹ کی مدد سے استعمال کیا جاتا ہے اور اس پر فلمیں ، ڈراموں سمیت دیگر چیزیں ویڈیو کی صورت میں شیئر کی جاسکتی ہیں، اس کو استعمال کرنے کے لیے صارف کو سیٹلائٹ ٹی وی یا کیبل کی ضرورت پیش نہیں آتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں