کورونا پر قابو پانے کے لیے احتیاط نہیں‌چھوڑنی ، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا کے پہلے مرحلے میں قابلِ تقلید حکمت عملی سے قابو پایا، اب دوسرے مرحلے میں بھی ہمیں سنجیدگی، توازن اور احتیاط نہیں چھوڑنی چاہیے۔
ملک بھر میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا جس میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سمیت اہم فیصلے متوقع ہیں جب کہ قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلوں کی حتمی منظوری بھی دی جائے گی۔
اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے پہلے مرحلے میں ملک نے قابلِ تقلید حکمت عملی سے کورونا پر قابو پایا، اب دوسرے مرحلے میں بھی ہمیں سنجیدگی، توازن اور احتیاط نہیں چھوڑنا چاہیے۔
تعلیمی اداروں سے متعلق اصل صورتحال وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد سامنے آئے گی۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے 26 نومبر سے 10جنوری تک ملک کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں