ٹی 10 لیگ کے لیے کھلاڑی منتخب کر لیے گئے

اگلے ماہ متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظبی میں ہونے والی ٹی 10 لیگ کیلئے کھلاڑیوں کے انتخاب کا عمل مکمل ہوگیا ہے
ابوظہبی میں ہونے والی پلیئرز ڈرافٹ میں قلندرز ٹی ٹین کی ٹیم نے سہیل تنویر، آصف علی، حسن علی، سہیل اختر، شرجیل خان، معاذ خان اور خورشید انور کو پک کیا۔ معاذ خان پلیئرز ڈویلپمنٹ کی پک ہیں، وہ اس سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) بھی کھیلے تھے۔

شاہد آفریدی پہلے ہی بطور آئیکون پلیئر قلندرز کا حصہ بن چکے تھے۔ فل سالٹ، سمت پٹیل، کرس جارڈن، ٹام بینٹون اور سلطان احمد کو قلندرز نے پہلے ہی ری ٹین کیا تھا۔
جبکہ محمد حفیظ بھی اسکواڈ میں شامل ہیں
بیٹسمین اعظم خان ڈکن گلیڈی ایٹرز، فاسٹ بولر عثمان شنواری ٹیم ابو ظہبی اور عامر یامین ناردرن واریئرز کا حصہ ہوں گے۔
حال ہی میں ہونے والے قومی انڈر 19 ٹورنامنٹ میں 19 وکٹیں لینے والے سندھ انڈر 19 کی فاسٹ بولر ذیشان ضمیر بھی ڈکن گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے۔
محمد عامر کو پونے ڈیولز اور وہاب ریاض کو ناردن واریئرز پہلے ہی اپنے اسکواڈ میں شامل کرچکے تھے۔

ابو ظہبی ٹی 10 لیگ 28 جنوری سے شروع ہوگی جس میں 8 ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔ اور مخالف ٹیموں‌کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں