لاہور سمیت ملک بھر میں مرغی اور انڈے تقریبا ایک ہی قیمت میں‌دستیاب

ملک بھر میں انڈے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے اور مرغی کے انڈوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں۔ لاہور میں ایک انڈا 25 روپے کا مل رہا ہے اور ایک درجن انڈوں کی قیمت 300 روپے ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ لاہور میں مرغی کا گوشت 287 روپے کلو سے 300 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

کوئٹہ میں ایک درجن انڈے 240 روپے میں فروخت ہورہے ہیں جب کہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں فی کلو 40 روپے کی کمی ہوئی ہے اور مرغی کا ایک کلو گوشت 310 سے 350 روپے کلوکا ہوگیا ہے۔
اسی طرح ملک کے دوسرے شہروں میں‌بھی انڈے اور مرغی کے ریٹ میں‌کوئی خاص فرق نہیں‌ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں