سعید غنی نے مقررہ تاریخ کے بعد بھی اسکولوں کو نہ کھولنے کا کہہ دیا

صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم و محنت سعید غنی نے آئندہ سال جنوری میں بھی تعلیمی ادارے نہ کھلنے کا عندیہ دے دیا۔
صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کورونا کی صورتحال دیکھ کر نہیں لگتا کہ اسکولز جنوری میں بھی کھولے جا سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حالات ایسے ہی رہے تو شاید اسکولوں کو نہ کھول سکیں. اس کے ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ اس سال کوئی طالب علم بغیر امتحان پاس نہیں ہوگا۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر وفاقی حکومت نے ملک بھر میں 26 نومبر سے 10 جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔ جس میں بچوں کی سردیوں‌کی چھٹیاں بھی شامل ہیں‌

اپنا تبصرہ بھیجیں