بہن کی شادی پر نیمل اور حمزہ کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے والی سابقہ اداکارہ نیمل خاور کی بہن فضا خاور کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں. نیمل خاور نے بہن کی شادی پر ڈیزائنر نومی انصاری کا ڈیزائن کردہ خوبصورت ہلکے سبز رنگ کا لہنگا زیب تن کیا۔

گزشتہ دنوں نیمل خاور کی بہن فضا خاور کی مایوں، ڈھولکی اور شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں جنہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔ اور ان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیو میں نیمل خاور کو بہن کے ہمراہ خوبصورت لال اور ہلکے سبز رنگ کے لہنگے میں رقص کرتے دیکھا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ان کی شادی کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں‌. چھوٹی بہن فضا خاور کی شادی کے موقع پر نیمل کی شوہر حمزہ علی عباسی اور نند فضیلہ عباسی کے ہمراہ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر بے حد پسند کی جارہی ہیں۔

نیمل خاور خان اور حمزہ علی عباسی کی جوڑی شوبز کی مقبول ترین جوڑیوں میں سے ایک ہے. نیمل خاور کی بہن فضا خاور کی شادی عبداللہ خان سے گزشتہ روز اسلام آباد میں ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں