مریم نوازکے مردان جلسے پر فیاض الحسن چوہان کا ردعمل

پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا مشن ملکی اداروں کو آمنے سامنے لا کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل ہے۔
مریم نوازکے مردان جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو لاہور جلسہ کی ناکامی پر توبہ کرنی چاہیے تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم صفدر کو خارجہ پالیسی پر بات کرنے سے پہلے نواز شریف دور کا مطالعہ کرنا چاہیے تھا، شریف خاندان نے کشمیر کیس ڈبو دیا اور منافع بخش ملکی اداروں اور جمہوری نظام کا ستیاناس کیا۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ تیاری سے متعلق وزیراعظم کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کرپیش کیا جا رہا ہے، پی ڈی ایم کا مشن ملکی اداروں کو آمنے سامنے لا کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا محمد خان شیرانی اور حافظ حسین احمد کے بیانات نے اپوزیشن کی سیاست کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں