کوہاٹ میں‌ایک دفعہ پھر تیل اور گیس کے ذخائر دریافت

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمٹیڈ (او جی ڈی سی ایل) نے خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں کوہاٹ میں تیل وگیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے۔

او جی ڈی سی ایل کے اعلامیے کے مطابق کوہاٹ کے توغ بالا میں نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جن سے یومیہ 90 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 125 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ او جی ڈی سی ایل کی کوہاٹ بلاک میں تیل وگیس کی دریافت کی یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے۔
اس سے قبل بھی تیل و گیس کے ذخائر کوہاٹ کے چندا ویل 5 سے دریافت کیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں