اسمارٹ فون کی بیٹری کو خراب ہونے سے کیسے بچایا جا سکتا ہے ؟

اسمارٹ فون استعمال کرنے کی عادت تو ہم سب کو ہی ہےلیکن کیا آپ نے اس بات پر غور کیا ہے کہ جب آپ اپنا نیا فون خریدتے ہیں تو کچھ عرصے بعد ہی اس کی کارکردگی پہلے کی طرح نہیں رہتی۔
فون کی کارکردگی متاثر ہونے کی ایک وجہ ہماری خود کی چھوٹی چھوٹی غلطیاں ہوتی ہیں جسے ہم معمول بنا لیتے ہیں اور ایسے ہمارے فون کی بیٹری وقتاً فوقتاً خراب ہونا شروع ہوجاتی ہے۔
تو چلیں جانتے ہیں کہ ایسی کون سی عادتیں ہیں جو ہمارے اسمارٹ فون کی بیٹری خراب کر رہی ہیں۔
اکثر ایسے مقامات ہوتے ہیں جہاں پر موبائل فون میں لگی ہوئی سِم کے نیٹ ورک بے حد کمزور ہوتے ہیں اور ایسے میں بار بار ایس ایم ایس اور کال کرنے سے موبائل فون کی بیٹری متاثر ہونے کا خدشہ ہوتا ہے
جن جگہوں پر نیٹ ورک کا مسئلہ ہو تو ضرری ہے کہ آپ ان جگہوں پر کالز اور ایس ایم ایس کرنے سے گریز کریں کیونکہ یہ عادت آپ کے فون کی بیٹری کو جلد خراب کر سکتی ہے۔
ہمارے اسمارٹ فون میں بیک وقت متعدد ایپلی کیشنز کُھلی ہوئی ہوتی ہیں اور اس وجہ سے ہمیں تقریباً ہر ایپلی کیشن سے ہی بار بار نوٹیفکیشن بھی موصول ہورہے ہوتے ہیں۔
اسمارٹ فون میں بیک وقت متعدد ایپلی کیشنز کُھلی ہونے کی وجہ سے اس کی بیٹری پر اثر پڑتا ہے، کیونکہ ان ایپز کے کھلے رہنے کی وجہ سے بیٹری بھی استعمال ہوتی رہتی ہے . ضروری ہے کہ آپ اپنے فون میں تمام تر ان ایپلی کیشنز کو بند رکھیں جس کی آپ کو ضرورت نہیں ہے۔

ہم میں سے اکثر لوگ اسمارٹ فونز کے معاملے میں بے حد لا پرواہ ہوتے ہیں اور بلیو ٹوتھ استعمال کرنے کے بعد بھی اسے بند کرنے کی زحمت نہیں کرتے۔
اسمارٹ فون میں بلاوجہ بلیوٹوتھ کُھلا رکھنے کی یہ عادت فون کی بیٹری کو خراب کرسکتی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ جیسے ہی بلیو ٹوتھ کا کام ختم ہوجائے تو اسے فوراً بند کردیا جائے۔ اور اس طرح اپنی بیٹری کے استعمال کو بھی بلا ضرورت استعمال سے بچا سکتے ہیں‌
ایک اور عادت جو کہ ہم میں سے اکثر لوگوں میں پائی جاتی ہے، کہ موبائل کا ہر وقت استعمال کرنا یا ہر وقت تصاویر اور ویڈیوز بنانا ہے . جس سے اسمارٹ فون کی بیٹری پر بہت برا اثر پڑتا ہے۔
ضرورت سے زیادہ تصاویر اور ویڈیوز بنانے کی یہ عادت جلد آپ کے اسمارٹ فون کی بیٹری کو خراب کر سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں