ًماہرہ خان نے اپنے مداحوں‌ سے آملیٹ کی ریسپی شیئر کی

ناشتے میں اگر چائے کے ساتھ گرما گرم مزیدار آملیٹ ہو تو دن کا آغاز اچھا ہو جاتا ہے اور پورا دن خوشگوار گزرتا ہے۔ ہم میں سے زیادہ تر لوگ ناشتے میں انڈے کا استعمال کرتے ہیں. وہ چاہے آملیٹ کی شکل میں‌ ہوں‌ یا اابلا ہوا انڈہ ہو

معروف اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں اپنے مداحوں سے خاص آملیٹ کی ریسیپی شیئر کی ہے جسے اب آپ بھی بنا سکتے ہیں۔ اور مزہ اٹھا سکتے ہیں‌

آملیٹ کی ترکیب
1۔ آملیٹ بنانے کے لیے سب سے پہلے ایک پین میں تھوڑا سا تیل ڈال کر اس میں تھوڑی سی پیاز، ٹماٹر، نمک، کالی مرچ اور چاپ ہری مرچ ڈال دیں۔ اب ان تمام چیزوں کو اچھی طرح اتنا پکالیں کہ سب آپس میں یکجا ہوجائیں۔

2- اب 2 انڈوں میں تھوڑا سا نمک ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں اور ایک دوسرے پین میں تھوڑا سا تیل گرم کر کے پھینٹے ہوئے انڈے ڈال دیجیے۔

3- جیسے ہی انڈے ایک طرف سے پک جائیں تو اس کے بیچ میں پکی ہوئی پیاز اور ٹماٹر والے مصالحے کو ڈال دیں اور پھر اس پر چیز (پنیر) کی سلائس ڈال کر اسے رول کی طرح ریپ کر دیں۔

4- اب ریپ کیے ہوئے آملیٹ کو دونوں طرف سے پکائیں اور پھر اسے بیچ سے کاٹ کر سرو کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں