سینئراداکار مرزا شاہی کرونا وائرس کا شکار

پاکستان کے سینئر اداکار مرزا شاہی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے جس پر ساتھی اداکار نہ صرف پریشان ہیں ، بلکہ اُن کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو بھی ہے۔
اطلاعات کے مطابق مرزا شاہی گزشتہ دو روز سے اسپتال میں زیر علاج ہیں، انہیں گزشتہ روز سانس لینے میں مشکل کا سامنا تھا جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا۔
مرزا شاہی کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے کے بعد اُن کی اہلیہ اور بیٹی کا بھی ٹیسٹ کیا گیا جس کی رپورٹ مثبت آئیں۔ رپورٹ آنے کے بعد دونوں ماں بیٹی قرنطینہ میں ہیں۔
اس سے قبل اداکار یاسر نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مرزا شاہی کی طبیعت سے متعلق بھی آگاہ کیا تھا اور لکھا تھا کہ ’آپ سب مرزا شاہی صاحب کو دعاؤں میں یاد رکھیں کیونکہ اُن کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں ہماری دعاؤں کی ضرورت ہے‘۔

اس کے علاوہ اداکار عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مرزا شاہی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے امید ہے کہ وہ جلد ایک جنگجو کی طرح کرونا کو شکست دے دیں گے، وہ معروف اداکار ہیں جنہوں نے لاکھوں لوگوں کو خوشیاں دیں‘۔
عدنان صدیقی نے مزید لکھا کہ ’ہم نے چند سال قبل ایک ساتھ کام کیا، وہ بہت ہی محنتی اداکار ہیں‘۔
یہ بھی پڑھیں‌: بھارتی اداکار بھی پاکستانی اداکاروں کے سحر میں مبتلا

اپنا تبصرہ بھیجیں