ٹک ٹاک پر باڈی شیمنگ سے متعلق اشتہارات پر پابندی

دنیا کی مقبول ترین چینی ایپ ٹک ٹاک جو آج کل ہر کوئی ہی استعمال کر رہا ہے . جس کا چرچا ہر ایک زبان پر ہے . لیکن اس ایپ میں اب وزن کم کرنے والی سپلیمنٹس اور فاسٹنگ ایپ کے اشتہارات بہت زیادہ دیکھنے میں آ رہے ہیں . جس پر ٹک ٹاک کی جانب سے پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹک ٹاک نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ باڈی شیمنگ سے متعلق اشتہارات پر پابندی عائد کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :ٹک ٹاک کی جانب سے 1 کڑور 40 لاکھ ویڈیوز کو ڈیلیٹ کرد یا گیا
کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ٹک ٹاک ڈائٹ، وزن کم کرنے والی پروڈکٹس اور باڈی شیمنگ سے متعلق تمام تر اشتہارات پابندی لگا رہا ہے‘۔
ٹک ٹاک ایپ نوجوانوں کی جانب سے سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپس میں سے ایک ہے اور اس پر باڈی شیمنگ سے متعلق اشتہارات کی بھرمار ہے۔
چند ماہ کے دوران اس ایپ میں وزن کم کرنے کے حوالے سے پروڈکٹس کے اشتہارات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جس بنا پر یہ فیصلہ کیا گیا

یہ بھی پڑھیں :ٹک ٹاک کی مشہور جوڑی نے کیا نیا ڈرامہ …..

اپنا تبصرہ بھیجیں