پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینئر سیاستدان چوہدری احمد مختار کا انتقال

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما و سینئر سیاستدان چوہدری احمد مختار انتقال کر گئے۔
پی پی پی رہنما چوہدری احمد مختار مختلف ادوار میں دفاع، پانی وبجلی اور تجارت کے وزیر رہ چکے ہیں۔
احمد مختار نے پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری کے طور پر بینظیر بھٹو کے ساتھ بھی خدمات انجام دیں۔
چوہدری احمد مختار مرحوم کی نماز جنازہ آج ڈیڑھ بجے ڈیفنس ٹی بلاک لاہور میں ادا کی جائے گی۔ اللہ مرحوم کے درجات بلند کرے اور گھر والوں کو صبر دے

اپنا تبصرہ بھیجیں