آئی سی سی کے نئے چیئرمین گریگ بارکلے منتخب

نیوزی لینڈ کرکٹ کے نمائندے گریگ بارکلے کوانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کا نیا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔
گریگ بارکلےاس سال عہدہ چھوڑنے والے ششانک منوہرکی جگہ آئی سی سی چیئرمین بنے ہیں۔ آئی سی سی کی چیئرمین شپ کا عہدہ سنبھالے سے قبل بارکلےنیوزی لینڈ کرکٹ کا عہدہ چھوڑدیں گے۔
آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر رواں برس جولائی میں اپنے عہدے سے الگ ہو گئے تھے۔ ششانک منوہر کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی کے دو مرتبہ دو برس کی مدت کے لیے چیئرمین رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں