عدنان صدیقی کا بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش

قائد اعظم محمد علی جناح کے 145 ویں یوم پیدائش پر پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی کی جانب سے بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک خصوصی پیغام جاری کیا۔
عدنان صدیقی نے کہا کہ قائد اعظم عمل و افکار میں مساوات، معاشرتی انصاف اور انصاف پسندی کی علامت ہیں، وہ ہمیں ہر روز پاکستان سے محبت کرنے اور اس کے لیے زندہ رہنے کی امنگ پیدا کرتے ہیں۔

آخر میں اداکارنے ہیش ٹیگ HappyBirthdayJinnah کا استعمال کرتے ہوئے بابائے قوم کو ان کے یوم پیدائش پر مبارکباد بھی پیش کی۔
برصغیر کے مسلمانوں کو پاکستان کی صورت میں ایک آزاد وطن دینے والے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 145ویں سالگرہ آج منائی گئی .اس موقع پر ان سے محبت کرنے والے ہر پاکستانی نے ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی اور ان کا ولادت کا دن بھی منایا

اپنا تبصرہ بھیجیں